فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میری زندگی کے سب سے بہترین تجربات میں سے ایک ہے، سید جبران

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی فلم’گھبرانا نہیں ہے‘ عیدالفطر پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے بالکل تیار ہے۔ پاکستان کے معروف اداکار  سید جبران نے اس فلم کے حوالے سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم ان کی زندگی کے سب سے بہترین تجربات میں سے ایک ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق  سید جبران نے بتایا کہ ’شائقین نے مجھے کبھی ٹی وی پر پہلے ایسے انداز میں نہیں دیکھا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ فلم میرے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوگی‘۔اُنہوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’اس فلم میں میرا کردار بہت چیلنجنگ ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نے اعتراف کیا کہ اس فلم کا اسکرپٹ اتنا زبردست تھا کہ وہ فوری طور پر اس فلم کو کرنے کے لیے مجبور ہوگئے۔ اُنہوں نے کہا کہ’اسکرپٹ اتنا لاجواب ہے! اسے محسن علی نے اور ڈائریکٹر ثاقب خان نے مل کر لکھا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا ’یہ اتنی خوبصورتی سے لکھا گیا ہےکہ مجھے لگا کہ فلم کو کرنے سے انکار کرنا گناہ ہو گا‘۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے