عائزہ خان

عائزہ خان نے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق ایک سچ بول کر مداحوں کو حیران کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری  کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق ایک سچ بول کر مداحوں کو حیران کر دیا، عائزہ خان سے متعلق زیادہ تر اُن کے مداح یہی جانتے ہیں کہ وہ ایک سلجھی ہوئی بہت سنجدہ لڑکی ہیں مگر عائزہ خان نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے ایک مشہور ڈرامے میں منفی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، عائزہ خان کے انسٹا گرام پر فین فالوونگ میں بھی دن دُگنی اور رات چگنی ترقی ہو رہی ہے۔ جبکہ عائزہ خان بھی اپنے مداحوں کو خوب پیار کرتی ہیں اور اُن سے رابطے میں رہنے کے لیے اپنی خوبصورت نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان کا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جسے سُن کے سب مداح دنگ رہ گئے ہیں ۔عائزہ خان کا بتانا ہے کہ ’حقیقی زندگی میں وہ بہت چلبلی، شوخ اور فلمی لڑکی ہیں، انہیں فلمی ہونا بہت باتیں کرنا اچھا لگتا ہے اور یہ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے