صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کرگئے

کوئٹہ (پاک صحافت) صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کرگئے۔  اہل خانہ کے مطابق بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مرحوم گلوکار کے بیٹے محمد رضا نے بتایا کہ بشیر بلوچ کو آج دوپہر کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لوک گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بشیر بلوچ نے اپنی محنت و لگن سے بلوچی گلوکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار بشیر بلوچ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مرحوم بشیر بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے