اداکارہ سجل علی

سجل علی نے ہالی وڈ میں کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ سجل علی نے ہالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی،  سجل علی کا کہنا ہے کہ اُنہیں ایک ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے یہ آفر  فلم میں ایک بولڈ سین کی وجہ سے ٹھکرا دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی خان کاکہنا ہے کہ  اُنہیں جتنے بھی بین الاقوامی پراجیکٹس کی پیشکش ہوئی وہ اسی لیے ہوئی کہ اُن تمام فلمسازوں نے پاکستان میں اداکارہ کا کام دیکھا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ بیرون ملک جا کر کام کرتی ہیں تو وہ بطور پاکستانی شہری کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے انکشاف کیا کہ’ اُنہیں ایک اور ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی اور کہانی بہت ہی دلچسپ تھی‘۔اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فلم میں ایک  بہت بولڈ سین تھا جو کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ نہیں کر سکتیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے