فاروق ستار

NA244، فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ضلع غربی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 244 سے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار پائے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے عوام کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے جاری بیان میں کہا کہ اب تک جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے، ریکارڈ توڑ بے روزگاری ہے، معاشی بحران تشویش ناک صورتِ حال اختیار کر رہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ عوام نے یہ رکھا ہے کہ پاکستان کو آئندہ کس طرح چلانا ہے، ہماری بصیرت کو پی ایم ایل ن نے سراہا، اتفاق کیا اور یہ طے کیا کہ اگر اللّٰہ نے موقع دیا تو آئین میں ترامیم کا کام ہو گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ایم ایل ن سے طے پایا ہے کہ مل جل کر آگے بڑھنا ہے، عوام کی خدمت کرنی ہے، جی ڈی اے کی تمام جماعتوں سے ہمارے رابطے ہیں، ملاقاتیں ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے لوگ ہمارے ساتھ نہیں چلے تو ہمارے لیے آگے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے