رضا ربانی

چیئرمین نیب کو پیش ہونے سے روک کر وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے اختیارت سے انحراف کیا، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو  پیش ہونے سے روک کر وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے اختیارت سے انحراف کیا۔ رضا ربانی کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اختیار نہیں کہ پارلیمنٹ میں طلب کسی شخص کی جگہ کسی اور کو نامزد کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی پارلیمانی طرزِ حکومت میں پارلیمانی احتساب ایک اہم جز ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ ایگزیکٹو بشمول وزیر اعظم کو اختیار نہیں کہ کسی کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پر صرف اسپیکر  یا چیئرمین کا کنٹرول ہوتا ہے، کوئی اور اس پر کنٹرول نہیں کر سکتا، اسپیکر اس بڑی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال کو طلب کر رکھا تھا، وہ پیش نہ ہوئے تاہم نیب کی طرف سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے نام لکھا گیا خط پیش کر دیا گیا۔ ئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی، آئینی ادارے اور خود مختار اداروں کے سامنے بطور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گے، چیئرمین نیب کی نمائندگی ڈی جی نیب کیا کریں گے، اس کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے