رابی پیززادہ

سانحہ مری کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد سو نہیں پا رہی، رابی پیرزادہ

کراچی (پاک صحافت) میوزک اندسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرز ادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب سے سانحہ مری کی ویڈیوز دیکھی ہیں تب سے وہ سو نہیں پا رہیں۔ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ ’یہ برف جتنی خوبصورت ہے اتنی سفاک بھی ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ مری کے حوالے سے سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ سانحہ مری کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد سو نہیں پا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے جب سے لوگوں کو ابدی نیند سوتے دیکھا ہے، وہ بھی شوق کی خاطر، میں خود سو نہیں پا رہیں۔‘

واضح رہے کہ رابی پیر زادہ نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ آزاد کشمیر میں موجود ہیں اور قدرت کے حسین مناظر سے لُطف اندوز ہورہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں کشمیری ہوں، ہمارا ذاتی گھر بھوربن میں ہے مگر کئی سالوں سے ہم کبھی رش کے دنوں میں اپنے گھر نہیں جاتے۔‘

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے