آصف زرداری

پیپلز پارٹی کا انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے عام انتخابات 2024ء سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے تمام صوبوں میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی ہدایت پر سیاسی شخصیات سے رابطوں کےلیے چاروں صوبوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ پی پی اعلامیے کے مطابق کمیٹی صوبائی سطح پر سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گی، سندھ کے لیے کمیٹی میں سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی کمیٹی میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی باچا اور ساجد توری شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بلوچستان کی کمیٹی میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے