حریم شاہ

حریم شاہ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟

لندن (پاک صحافت) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے  اپنے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدانوں کے نام بتا دیئے۔ یاد رہے کہ لندن میں ایک آفس کا دورہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر حریم شاہ نے پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے جواب دیے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ناپسندیدہ سیاستدان  سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ فیاض الحسن چوہان میرے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں۔ حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اداکارائیں مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے