بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اس عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں فریال تالپور، صوبائی صدر نثار کھوڑو،  وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ کے وزراء نے شرکت کی، جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کونسل اجلاس میں اسلام آباد سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے س نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی شروعات ہوگی اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ یپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر کے اس پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو بے نقاب کر کے گھر بھیجے گی۔ پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالے گی، اس بار بھی عوام اور پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں  بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے