اداکارہ حرامانی

حرا مانی اپنے بیٹے کو گلے سے لگانے کے لیے ترس گئیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرامانی اپنے بیٹے کو گلے سے لگانے کے لئے ترس گئیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ حرامانی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں اس لئے وہ اپنے بیٹے کو گلے نہیں لگا سکتیں۔ دسری جانب حرامانی نے مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی بھی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار معروف اداکارہ حرا مانی قرنطینہ میں اپنے بیٹے کو گلے سے لگانے کے لیے ترس گئیں۔ خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے چھوٹے کے ساتھ اپنی پُرانی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے بیٹا اُن کے ساتھ موجود ہے۔تصویر میں حرا مانی بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ یہ تصویر ماں اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ اپنے بیٹے کو گلے سے لگانا چاہتی ہیں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’انشاءاللّہ! دو یا تین  دن کے بعد وہ اپنے بیٹوں کو گلے سے لگائیں گی۔‘اُنہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں حرا مانی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے