فرقان قریشی

اداکار فرقان قریشی ٹک ٹاکرز کی مقبولیت سے پریشان، مزاحیہ لحجے مں شکوہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فرقان قریشی ٹک ٹاکرز کی مقبولیت سے پریشان ہو گئے۔ خیال رہے کہ  چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ بن چکی ہے، جس نے جوانوں کی مقبولیت  میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اسی حوالے سے ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران فرقان قریشی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں ان ٹک ٹاکرز کا کیا کروں ؟ ان ٹک ٹاکرز نے مقبولیت کا مفہوم ہی تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران اداکار فرقان قریشی نے مزاحیہ لہجے میں شکوہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان ٹک ٹاکرز کے ساتھ بھی 200 بندہ تصویر کھنچوارہا ہے اور میرے ساتھ بھی 200 لوگ ہی تصویر کھنچوارہے ہیں، تو میں نے کون سا تیر مار لیا۔تاہم انہوں نے یہ بات مزاحیہ لہجے میں کہی۔

واضح رہے کہ رہے کہ اداکار فرقان قریشی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا پے جنہیں شوبز انڈسٹری میں کامیاب ہونے کے لیے خاصی محنت اور جدوجہد کرنا پڑی۔ فرقان قریشی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور اب اداکار مقبول ڈراموں میں منفرد کردار نبھانے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام تصور کیے جاتے ہیں جب کہ ان کی ویب سیریز پاکستان سمیت بھارت میں بھی داد سمیٹنے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے