طلال چوہدری

صدر کے کہنے پر الیکشن ہوسکتا ہے نہ ہوگا۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر کے کہنے پر الیکشن ہوسکتا ہے نہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت عمران خان کے صدر نہ بنیں ملک کے صدر بنیں، آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام نہیں، عارف علوی نے صدر کے دفتر کو مذاق بنا لیا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو وہ الیکشن چا ہیے جو پاکستان کی ضرورت پوری کرے، جس طرح سے صدر نے کیا ہے، اس طرح سے الیکشن نہیں ہو سکتا، قانون میں الیکشن کا طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے صدر مملکت نے اپنا منصب استعمال کرنا شروع کردیا ہے، الیکشن کی تاریخ دینے کے صدر کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، صدر کے کہنے پر الیکشن ہوگا نہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے