بشیر میمن

میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں، بشیر میمن اپنی بات پر ڈٹ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ کیس  سے متعلق کئے گئے انکشافات پر ڈٹ گئے، ان کا کہنا ہے کہ  میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو انہیں تلملانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بشیر میمن نے اپنے تازہ بیان میں  کہا ہے کہ فروغ نسیم بطور قانون دان ایک شریف اور اچھے آدمی ہیں ان کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانا بہت آسان ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے اُن الزامات کی تردید کی ہے۔  اس حوالے سے وزیراعظم نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں کہا کہ بشیر میمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ  سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مبینہ سازش سے پردہ اٹھا تے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز کیخلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے، شہزاد اکبر، فروغ نسیم، اعظم خان اور ایف بی آر کے اشفاق احمد بھی اس سارے معاملے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے