چاہت

6 سے 7 خواتین نے براہ راست مجھے شادی کی آفر کی، چاہت فتح علی خان

(پاک صحافت) سوشل میڈیا سے مقبولیت پانے والے سنگر چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی مداح خواتین کا تناسب مرد مداحوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6 سے 7 خواتین نے براہ راست انہیں شادی کی آفر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران چاہت فتح علی خان سے میزبان نے خواتین مداحوں سے متعلق سوال کیا جس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اگر ٹوئٹر پر لائیو آجاؤں تو 70 فیصد مجھے دیکھنے والی خواتین ہوتی ہیں ۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ مجھے خاصی خوشی ہوئی جب 6 سے 7 دفعہ خواتین نے براہ راست مجھے شادی کی آفر کی۔  خیال رہے کہ اس سے قبل  چاہت فتح علی خان نے معروف گلوکار علی ظفر کا مقبول ترین گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘ اپنی آواز میں پیش  کیا تھا  جس پر علی ظفر بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

اکشے کمار

اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے