احسن اقبال

شکست دیکھ کر کپتان نے خط ڈرامہ سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، احسن اقبال

اسلام  آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنی یقینی شکست دیکھ کر کپتان نے خط ڈرامہ سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگر بری طرح ناکام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاکہ بیرونی حکومت کے دھمکی آمیز خط سے بات شروع ہوئی اور اپنے ہی سفیر کے فرمائشی خط پہ ختم ہوئی، مگر شکار کون ہوا؟ ریاست اور ملک کی خارجہ پالیسی جن کا دنیا میں تماشہ بنا دیا۔

خیال رہےکہ دوسری جانب  سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کا  ایک گھنٹہ مزید وزیراعظم رہنا بھی غیر قانونی وغیر آئینی ہے، ایک طرف اپوزیشن سے فیس سیونگ کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسری طرف غیرملکی سازش کا ڈرامہ، گالیاں،لاکھ افراد لا کرگھیراؤ کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے