قمر زمان کائرہ

جلد عمران اور دیگر پر کرپشن کے کیسز بنیں گے۔ قمر زمان کائرہ

گجرات (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جلد عمران اور ان کے ارد گرد موجود افراد پر کرپشن کے کیسز بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان مخبوط الحواس شخص ہے، توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ ڈالے، امریکی خط کا بھانڈا بھی پھوٹ چکا، اعتراف خود عمران خان نے بھی کیا، عمران خان نے کسی ادارے کو نہیں چھوڑا، اس کا حکم ماننے والے اچھے، دوسرے سب برے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پہلوان اتنا ہے کہ معافیاں مانگتا پھر رہا ہے، اس کی منشا اور مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے۔ جمہوریت لچک دکھانے کا نام ہے، مل کر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ترقیاتی کاموں کے فنڈز باآسانی نہیں ملتے، موجودہ صورتحال میں سیلاب زدگان کو فنڈز دیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے