رابی پیززادہ

ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں، رابی پیرزادہ

کراچی (پاک صحافت) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور دوسری جانب خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ریکارڈ کیے گئے شو میں رابی پیرزادہ نے  شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنا معاشرہ خراب کر رہے ہیں اور ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں۔ جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک ایک سطح پر لے جاتے ہیں کہ لوگ ان سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مزید کہاکہ ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کے لیے زہریلا کر رہے ہیں، ہماری آئیڈیل رقص کرنے والی خواتین ہیں، ہم اپنا معاشرہ خود خراب کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ماضی میں مختلف تنازعات سے گزر کر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اب ایک فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے