حکومتی اتحاد

حکومتی اتحاد کیجانب سے عمران خان کی مجسٹریٹ کو دھمکی پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ سے عمران خان کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی پر از خود نوٹس کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں نے عمران خان کے ایف نائن پارک اسلام آباد میں کیے جانے والے خطاب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خاتون میجسٹریٹ کا نام لے کر اسے دھمکی دی، آئی جی اور ڈی جی آئی پولیس اسلام آباد کو مخاطب کرکے ڈرانے کی کوشش کی گئی۔

حکومتی اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے، غدار فارن ایڈڈ جماعت اور فارن فنڈنگ لینے والا اس کا چئیرمین ہے، عمران خان نے پاک فوج میں بغاوت کی سازش کی ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے اعلیٰ عدلیہ سے خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور وزیر داخلہ سے کارسرکار میں مداخلت، افسران اور سرکاری عملے کو دھمکیاں دینے پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے