گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے شادی کر لی

(پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے شادی کر لی ہے۔ کومل رضوی نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 41 سالہ کومل رضوی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ ایک پختہ وعدہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ خواب دیکھوں، آپ کے ساتھ جشن مناؤں اور زندگی میں جو کچھ بھی ہو آپ کے ساتھ چلوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کومل رضوی نے امریکا میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اُپل سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ کومل رضوی کے شوہر ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل کا شمار مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے