حافظ حمداللہ

آئین عدالت میں انصاف کا منتظر ہے،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آئین عدالت میں انصاف کا منتظر ہے، وہ عدالت جس کی بیناد آئین پرمبنی ہے، آئین کہہ رہا ہے کہ آئین شکنوں کے ہاتھوں زخموں سے چورچور ہوچکا ہوں۔

تفصیلات  کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ عدالت کا فیصلہ نظریہ ضرورت نہیں، نظریہ جمہوریت پرمبنی ہوگا، آئین کا تقاضہ ہے کہ نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے۔ آئین کا مطالبہ ہے کہ کے مجھے کلیدی طور پر روح کے مطابق بحال کیا جائے اور مجھ پرکسی قسم کیا کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ ثابت ہوا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، اس کے بعد عمران نیازی اور عارف علوی کے فیصلے بھی غیر آئینی ہوگئے۔ پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ آئین کی بحالی پارلیمنٹ کی بحالی ہے، جس سے جموری، آئینی، سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے