نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد اور ماہرہ خان ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

کراچی (پاک صحافت) نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز کیلئے فواد خان اور ماہرہ خان ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔ یہ سیریز 2013 میں فرحت اشتیاق کے اسی عنوان سے شائع ہونے والے ناول سے ماخوذ ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ، صنم سعید، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔ سیریز کی کہانی ‘سکندر’ کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالبعلم ہے۔

واضح رہے کہ سکندر کی ملاقات لیزا سے ہوتی ہے جو ایک ذہین فنکارہ ہے، مزاج کے اعتبار سے لیزا زندگی سے بھرپور ہے لیکن اس کا ماضی بہت کٹھن گزرا ہے۔ سیریز کی شوٹنگ اٹلی، برطانیہ اور پاکستان میں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے