نواز الدین صدیقی کا چاند نواب کو پیغام

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معرف اداکار نواز الدین صدیقی بھی پاکستانی فنکاروں کے مداح نکلے۔ نواز الدین صدیقی نے جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈرامہ نگاروں کو ’لاجواب‘ اور اداکاروں کو’شاندار‘ قرار دے دیا اور پاکستانی صحافی چاند نواب کو ایک خصوصی پیغام بھی دیا۔

اُنہوں نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں اور ان کے اداکار بھی بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں۔ بھارتی اداکار نے فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں اپنے کردار ’چاند نواب‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے اس مشہور کردار کے لیے میں نے 100 بار پریکٹس کی اور پھر اس سین کی ون ٹیک میں شوٹنگ مکمل کروا دی۔

اُنہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران پاکستانی صحافی چاند نواب کو اپنے پیغام میں مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ سے گزارش ہے کہ ایسی غلطیاں دہراتے رہا کریں تاکہ ہمیں بھی مزہ آتا رہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم’بجرنگی بھائی جان‘میں نواز الدین صدیقی نے پاکستانی رپورٹر چاند نواب کا کردار ادا کیا تھا جسے فلمی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا اور ان کے اس کردار کی وجہ سے چاند نواب کو بھی بہت شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے