چوہدری نثار

چوہدری نثار آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع

لاہور (پاک صحافت) چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ وہ آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن اب تک حلف نہیں اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے باغی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ذرائع نے کہا ہے کہ چوہدری نثار آئندہ اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے الیکشن جیتنے کے بعد تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔ وہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے