سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

(پاک صحافت) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ اعلان ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔ خیال رہے کہ یہ وہ فیچر ہے جس کا حوالہ حالیہ مہینوں میں کئی بار کمپنی کی جانب سے دیا گیا۔ سب سے پہلے مئی 2023 میں ایلون مسک نے اس فیچر کو متعارف کرانے کی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے