جسٹس مظاہر نقوی

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کیخلاف شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے خط لکھ کر شکایت کنندہ میاں داؤد کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ دیگر تین شکایت کنندگان کو بھی مصدقہ کاپیاں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کےخلاف چار شکایات درج ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لیک ہونے والی ایک ویڈیو میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق عدالتوں سے جاری ہونے والے فیصلوں میں جسٹس مظاہر کے بیٹوں کا ہاتھ ہے۔ جو پیسے لے کر ان کے حق میں فیصلہ جاری کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے