سپریم کورٹ

پنجاب انتخابات فنڈز، الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج فنڈز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقل نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ دوسری طرف وزارتِ خزانہ کے حکام نے بھی اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں۔ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز کی منتقلی پر قانونی نکات بھی شامل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے