راحت فتح علی

عالمی شہرت یافتہ گلوگار راحت فتح علی خان نے بھارتی اداکارہ نیتو کپور کی فرمائش پوری کر دی

کراچی (پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان نے بھارتی سینئر اداکارہ نیتو کپور کی فرمائش پوری کر دی۔ جس پر انہوں نے راحت فتح علی خان کے لیے لیجنڈ کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نیتو کپور نے اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور موسیقار راحت فتح علی خان کا ان کی پسند گے گیت ’میں جہاں رہوں‘ پر پرفارم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ، سینئر اداکارہ نیتو کپور نے انسٹا اسٹوری میں راحت فتح علی خان کے لیے لیجنڈ کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے پروگرام میں شرکت پر نیتو کپور کا شکریہ ادا کیا اور ماضی میں رشی کپور اور نیتو کپور کے سنگیت کے موقعے پر نصرت فتح علی خان کی پرفارمنس کو بھی یاد کیا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں راحت فتح علی خان نے دبئی میں پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت کی جانب سے منعقد کئے گئے شو میں پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے