اداکارہ

طالبان سے متعلق پوسٹ کرنے پر کنگنا راناوت کا انسٹا اکاؤنٹ ہیک

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ  کی متنازع اداکارہ کنگنا راناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ  طالبان سے متعلق پوسٹ کرنے پر ان کا انسٹاگرام پر موجود اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی،انہوں نے بتایا کہ چین سے اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور طالبان سے متعلق تمام انسٹا اسٹوریز بھی غائب کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں بتایا کہ ’گزشتہ رات مجھے انسٹاگرام الرٹ ملا جب کسی نے چین میں میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی تاہم کچھ دیر کے بعد وہ الرٹ اچانک غائب ہوگیا۔‘ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’آج صبح طالبان کے بارے میں میری تمام انسٹا اسٹوریز بھی غائب ہوگئیں اور میرا اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا۔‘

واض رہے کہ کنگنا راناوت نے مزید بتایا کہ جب مجھے انسٹاگرام تک دوبارہ رسائی حاصل ہوئی تو میں اس پر کچھ لکھ نہیں پارہی ہوں کیونکہ جب بھی کچھ لکھنے کی کوشش کرتی ہوں تو میرا اکاؤنٹ خود ہی لاگ آؤٹ ہوجاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ انسٹا اسٹوری اپنی بہن کے فون سے لگائی ہے کیونکہ اُس کے فون میں پہلے سے میرا انسٹا اکاؤنٹ لاگ اِن تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے