سہیل اصغر

سینئر اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔  مرحوم اداکار کے اہل خانہ کے مطابق وہ ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار تھے، اُنہوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو میں کام کیا،  جس کے بعد سہیل اصغر نے تھیٹر پر اداکاری شروع کی۔

واضح رہے کہ سہیل اصغر نے لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔ اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے