بلاول بھٹو

آئی ایم ایف کو لکھے جانے والے خط کی کوئی اہمیت نہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو لکھے جانے والے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا، البتہ اس خط کے بعد عوام کے سامنے اُن کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، کیونکہ انہیں ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے۔ کیا میری لاڑکانہ اور خیرپور کی سیٹ پر دھاندلی ہوئی، جہاں پر میری سیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا وہاں خاموش نہیں رہوں گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج کل جو سندھ میں دھاندلی کے نام پر بلاجواز احتجاج ہورہا ہے، انہوں نے ماضی میں بھی کوئی ایک الیکشن بھی نہیں جیتا۔ عجیب بات ہے کہ جو جماعتیں کبھی دھاندلی کے بغیر الیکشن جیت نہیں سکتیں، وہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سنی اتحاد کونسل کو اپنے کارکنان سے سچ بولنا چاہیے کیونکہ اُن کے پاس حکومت بنانے کے لیے اکثریت نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خود شہباز شریف کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے