شاہد خاقان

چیف جسٹس اپنی ذمے داری پوری کر رہے ہیں یا نہیں فیصلہ تاریخ یا عوام کرے گی، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب عدالتیں اپنی من مانی شروع کردیں تو پھر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، چیف جسٹس اپنی ذمے داری پوری کر رہے ہیں یا نہیں فیصلہ تاریخ یا عوام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قانون پر عدالتیں تشریح کرسکتی ہیں لیکن قانون بنانا عوام کے نمائندوں کا کام ہے، ملک کی ضرورت ہے کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔ یہ دنیا کے کسی نظام میں نہیں ہے کہ اپیل کا حق نہ دیں، چیف جسٹس سے توقع ہے کہ اپنی ذمے داری آئین و قانون کے مطابق پوری کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہیں، آج ملک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک میں جو مسئلہ پیدا ہوا ہے اس کا بیٹھ کر حل تلاش کریں، انتشار کی کیفیت ہوگی تو اس کا اثر ملک کی معیشت پر پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو کچھ عدالتوں میں ہو رہا ہے اس کا سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے