آصف زرداری

آج مہنگائی عمران خان کے دور کی وجہ سے ہے۔ آصف زرداری

میلسی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی عمران خان کے دور کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میلسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان میں جو مسائل ہیں، وہ میں سمجھتا ہوں، جو باہر کی دنیا ہے اسے ہم پر اعتماد ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، ایکسپورٹس بڑھانا پڑیں گی، پاکستان تب ترقی کرے گا جب ایکسپورٹ 80 بلین ہوں گی۔ ہم نےجب حکومت چھوڑی تو اس وقت اتنی مہنگائی نہیں تھی، آج مہنگائی عمران خان کے دور کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پاکستان کو سنبھالنے کا ایجنڈا نہیں تھا، ہمیں اپنے ورکرز اور ان کو ہم پر اعتبار ہے۔ میں سمجھ رہا تھا کہ مہنگائی ہمارے گلے پڑے گی، جن محکموں میں ہمارے وزیر ہیں انہیں ٹھیک کریں گے۔ ہمارے وزرا مسائل کو حل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، مجھے اپنی عوام اور عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے