سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

(پاک صحافت) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پر پیکنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں اُن کا بتانا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کرنے جا رہے ہیں۔

تصٖیلات کے مطابق ناصر خان جان نے اپنے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے مقام پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ناصر خان جان نے ٰاللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے فینز اور فالوورز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناصر خان جان کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتانا ہے کہ آج وہ بہت خوش ہیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ جنہوں نے مجھ سے اپنی ویڈیوز بنوائی میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے