سانولی رنگت کے سبب بالی ووڈ میں ’کالی بلی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی و ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سانولی رنگت کے سبب بالی ووڈ میں ’کالی بلی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت ہونے کی وجہ سے مجھے اپنی دیگر ساتھی اداکاراؤں کے مقابلے دگنی محنت کرنی پڑتی تھی‘۔

تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے ’مس انڈیا‘ بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُنہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ناصرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُنہیں ’کالی بلی‘ کے نام سے بھی پکارا گیا۔ ان کا بتانا تھا کہ ’مجھے اپنے کیریئر کے آغاز پر ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کر سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں کے سروں پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت سے کالی اور گوری رنگ سے متعلق تعصب پر مبنی یہ سوچ اب ختم ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے