راکھی ساونت

راکھی ساونت کا ہالی وڈ میں انٹری کا عندیہ

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی متنازع ادکارہ راکھی ساونت نے ہالی وڈ میں انٹری کا عندیہ دے دیا،  اداکارہ راکھی کی جانب سے ہالی وڈ میں انٹری کے اعلان کے بعد ان کی مداحوں کی جانب سے  سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ شروع ہوگیا۔ خیال رہے کہ راکھی ساونت نے ہالی وڈ میں انٹری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں راکھی نے ہالی وڈ انڈسٹری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہالی وڈ میں آرہی ہوں۔ اداکارہ کی پوسٹ پر ایک مداح نے راکھی کی تعریف میں لکھا کہ راکھی نے سب راکھ کردیا۔

واضح رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راکھی کی جانب سے ایک پوسٹ کے ذریعے ہالی وڈ میں انٹری کے اعلان کے بعد ان کی پوسٹ پر پر مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوگیا اور ایک صارف نے لکھا کہ آپ ہالی وڈ کی حق دار ہو، آپ کا چہرہ ہالی وڈ کے لیے بہترین ہے۔ کنزا نامی مداح نے آپ کیوں اتنی خوبصورت ہو؟ آپ اپنی خوبصورتی سے سب کا قتل کردو گی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے