شہباز شریف

بلال یاسین پر فائرنگ دہشتگردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ دہشت گردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

شہباز شریف نے بلال یاسین کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آپ کی زندگی محفوظ رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو فی الفور گرفتار کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے جبکہ عوام الناس سے بلال یاسین کی زندگی اور صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے