پولیو فنڈ

پولیو مہم، جرمن حکومت کا پاکستان کو 5ملین یورو دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق جرمن حکومت نے پاکستان میں پولیو وائرس کو  ختم کرنے کے لئے 5 ملین  یورو کے فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔  یہ فنڈز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مہم میں استعمال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا نے جرمن حکومت کی جانب سے فنڈز کے اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کی فراہمی پرجرمن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوشش قابل ستائش ہیں۔

دسری جانب ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ہیلتھ ڈاکٹر رانا صفر نے کہا فنڈز پر جرمن عوام کے شکر گزار ہیں۔ انا کاکہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں جرمن حکومت کا بڑا کردار ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی پولیو کے خاتمے کے لیے اب تک 691 ملین امریکی ڈالر امداد دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے