کارتک آریان

دس دن شوٹنگ کے 43 کروڑ روپے لینے والا بالی وڈ کا ابھرتا اداکار

ممبئی (پاک صحافت) فلمی دنیا میں بالی وڈ کے نئے ابھرتے اداکار نے پچھلے تمام اداکاروں کے ریکارڈ توڑ دیئے، بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے فلم دھماکا کی 10 روزہ شوٹ مکمل کرنے کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 43 کروڑ پاکستانی روپے ) کی فیس لی۔ یاد رہے کہ رہے کہ کارتک آریان نے اپنی پہلی فلم ‘پیار کا پنچ نامہ’کے لیے صرف ایک لاکھ 25 ہزار روپے (یعنی تقریباً پونے تین لاکھ روپے پاکستانی ) وصول کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار کارتک آریان نے رام مدھوانی کی فلم ‘دھماکا ‘کی شوٹنگ صرف 10 دن میں مکمل کرکے بالی وڈ میں تاریخ رقم کر دی اور اس کے عوض انہوں نے بھاری رقم وصول کرکے اپنے ہم عصر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسری جانب فلمی ناقدین اب کارتک آریان کا موازنہ اکشے کمار سے کر رہے ہیں کیونکہ صرف نو فلموں کے بعد ، 20 کروڑ کی فیس اداکار کے کیریئر کے اہم مقام کی نمائندگی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار اکشے کی فیس 9 فلموں کے بعد کارتک کے 20 کروڑ کے قریب نہیں تھی۔ خیال رہے کہ کارتک کے کیریئر میں فلم ‘سونو کے ٹیٹو کی سویٹی’ اہم موڑ تھی۔ ایروز ناؤ(Eros Now) نے کارتک کو 90 کروڑ میں 3 فلموں کی پیش کش کی ہے جو اطلاعات کے مطابق انہوں نے ٹھکرا دی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، یہ بات واضح ہے کہ کارتک آج سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے