اسد اللہ بلوچ

افغانستان اسمگل ہونے والی یوریا کھاد کی اسمگلنگ روکی جائے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ (پاک صحافت) صوبائی وزیر زراعت اسد اللہ بلوچ  نے ملک میں یوریا کھاد کے بحران سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں یوریا کھاد کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یوریا کھاد افغانستان اسمگل ہورہی ہے، افغانستان  اسمگل ہونے والی یوریا کھاد کی اسمگلنگ روکی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسد اللہ بلوچ نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ٹن یوریا کی ضرورت ہے جبکہ  ہمیں  51 ہزار ٹن یوریا کھاد ہمیں دی گئی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوریا کھاد کی کمی پوری نہ کی گئی تو گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،  ہم زمینداروں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ اسد اللہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ذخیرہ اندوز اور مافیا اپنا مفاد دیکھ رہے ہیں ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے۔ صوبائی وزیر زراعت اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے زمینداروں کو سہولیات فراہم کریں، ملک بھر میں یوریا کھاد کی کمی کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے 80 فیصد عوام کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے