حریم شاہ گووندا

حریم شاہ کی گووندا کے ہمراہ ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر چرچے

پشاور (پاک صحافت) ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی بھارتی سپر اسٹار گووندا کے ہمراہ ویڈیو زنے  سوشل میڈیا پر  دھوم مچادی ہے،  خیال رہے کہ  وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جب کہ ایک ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں بھارتی اداکارہ گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں ۔ حریم کا کہنا ہے گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے