مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے اہم رہنما نے سینیٹ سے استعفی دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالغور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کی نشست سے استعفی چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ہے، وہ قومی اسمبلی سے رکن منتخب ہوئے ہیں اور آج افتتاحی اجلاس میں عہدے کا حلف لیں گے ۔

دوسری جانب خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے والی نزہت صادق نے بھی سینیٹ سے استعفی دیدیا ہے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر سینیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس آغا نے بھی سینیٹ کی نشست پراستعفیٰ دیا تھا، سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے اور اس وقت وزیراعلی کے مضبوط امیدوار بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے