ٹوئٹر

ٹوئٹر میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی گئی

کراچی (پاک صحافت) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر میں لگ بھگ روزانہ کی بنیاد پر نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ 8 ڈالرز ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک اور دیگر تبدیلیاں اب تک ٹوئٹر میں کی جاچکی ہیں۔ خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کی جانے والی تبدیلیوں سے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر میں خاموشی سے مزید ایک اور تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کی تصدیق ایلون مسک بھی کر چکے ہیں۔ ٹوئٹر میں اب تک ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی۔ مگر اب ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی اس فیچر کو ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ٹوئٹ میں اس بارے میں بتایا گیا تھا جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے تصدیق کی۔ ٹوئٹر میں اب ٹوئٹ کرنے پر دیگر افراد کو علم نہیں ہوسکے گا کہ یہ میسج اینڈرائیڈ، آئی فون یا ویب کہاں سے پوسٹ کیا گیا۔ اس سے قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر میں میوٹ اور بلاک سگنلز کو بلیو ویری فائیڈ کے لیے ضم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے