عمران اشرف

بھولا کا کردار اداکرنے والے اداکار عمران اشرف کی کامیابی تک پیش آنے والی مشکلات

کراچی (پاک صحافت) ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عمران اشرف نے کامیابی تک کے سفر میں کیسی مشکلات دیکھیں؟ اس حوالے سے انہوں نے سب کچھ  بتا دیا۔ عمران اشرف کا کہنا ہے کہ  ان  کو  کیر یئر میں یہ مقام حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ جدوجہد کرنی پڑی ہے۔ عمران اشرف کی اداکاری کا آج ہر کوئی معترف ہے۔ تاہم انہیں یہ کامیابی اتنی آسانی سے نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عمران اشرف گزشتہ کئی برسوں سے ٹی وی انڈسٹری کا حصہ ہیں لیکن انہیں اصل کامیابی 2018 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ سے ملی جس میں انہوں نے ’’بھولا‘‘ کا یادگار کردار نبھایا تھا۔ اور اس کردار کو نبھانے کے بعد عمران  اشرف کو پہچانا جانے لگا۔ عمران اشرف نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی سال ڈراموں میں معمولی کردار اس امید میں نبھائے ہیں کہ ایک دن انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملےگا۔ لیکن بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انہیں معمولی رول آفر ہوتے رہے کیونکہ لوگ مجھے ’’ہیرو‘‘ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

واضح رہے کہ ’’بھولا‘‘ کے کردار سے قبل انہوں نے انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے کیا جدوجہد کی اس بارے میں بتاتے ہوئے عمران اشرف نے کہا کہ ٹی وی پر پہچان ملنے سے قبل صرف میں ہی نہیں ہر اداکار کو جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اپنی جدوجہد کے دوران میں نے بھی بھوک دیکھی ہے۔ آدھی سے زیادہ انڈسٹری نے میرے ہاتھ کی چائے پی ہوئی ہے، انہیں میری شکل تک یاد نہیں ہوتی تھی بس ایک لڑکا تھا جو اُن کے لیے چائے لاتا تھا۔ لیکن میں کوئی گلہ نہیں کررہا کیونکہ یہ اسٹرگل سب کرتے ہیں میں نے بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار

فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے

(پاک صحافت) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثناء فیصل کے لیے اسٹائلسٹ بن گئے، ویڈیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے