پولیس

دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے حملہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں کلاچی پولیس سٹیشن کی چوکی ٹکواڑہ پر دہشتگردوں نے رات گئے راکٹ برسائے اور شدید فائرنگ کی مگر پولیس اہلکاروں کے بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشتگرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی پی او محمد شعیب نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور سکواڈ کے ہمراہ بروقت کارروائی کی اور دہشتگردوں کومنہ توڑ جواب دیا، جس میں دہشتگردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ کسی بھی پولیس چوکی پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا جس میں 20 دہشتگردوں نے تین اطراف سے چوکی کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کی، پی جی سیون راکٹ اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ پولیس کی جانب سے اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے