ناکام ، نااہل اور نالائق حکومت کو فی الفور رخصت کیا جائے، اپوزیشن کا مشترکہ چارٹر جاری

اسلام آباد (پاک صحافت)  پی ٹی آئی  حکومت کو رخصت کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ چارٹر جاری کیا گیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری چارٹر میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانان جنوبی ایشیا نے قائد اعظم کی قیادت میں اپنے لئے آزاد ریاست کا خواب دیکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنا مشترکہ چارٹر جاری کردیا ہے جسے “قوت اخوت عوام چارٹر” کا عنوان دیا گیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتیں اس تاریخ ساز خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مل کر تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا کر ایک ایسا پاکستان تشکیل دیں گی جہاں آئین کی حرمت مقدم ہو، ریاست کے تمام انتظامی ادارے ایک منتخب انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے تابع ہوں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ ملک بالکل دیوالیہ اور عوام پس جائیں ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلانے کے لئے ضروری ہےکہ اس ناکام ، نااہل اور نالائق حکومت کو فی الفور رخصت کیا جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا کہ قوم کی طاقت اور صلاحیت کا دارومدار اس کی مستحکم سیاست، توانا معیشت، آزاد خارجہ پالیسی اور مضبوط دفاع کے مربوط ڈھانچے پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے