بالی ووڈ انڈسٹری کو ساؤتھ انڈین فلموں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، عمران ہاشمی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے بالی ووڈ فلموں کو چھوڑ کر ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری کو ساؤتھ انڈین فلموں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کام کروں گا یا کبھی کسی فلم میں ولن کا کردار ادا کروں گا لیکن صرف تین چیزوں کی وجہ سے میں نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنا شروع کیا جن میں بہتر تحریری کردار، بڑا کینوس اور ہدایتکار سجیت کا عظیم ویژن شامل ہے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ساؤتھ انڈین فلمساز ہم سے کہیں زیادہ نظم و ضبط کے پابند ہیں، وہ لوگ جتنا پیسہ اپنی فلم پر خرچ کرتے ہیں وہ سینما کی اسکرین پر نظر آتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری فلمیں بناتے ہوئے بہت سارے پیسے بلا وجہ ضائع کر دیتی ہے جس کا اسکرین کو بہتر بنانے میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے