ناصر حسین شاہ

حلیم عادل کو چاہیئے کہ لینڈ گریبنگ، بھتہ خوری چھوڑ دیں، سکون آ جائے گا، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما حلیم عادل شیخ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل کو چاہئے کہ چاہیئے کہ لینڈ گریبنگ، بھتہ خوری چھوڑ دیں، سکون آ جائے گا۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ آئی جی سندھ پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ خود ان کے ہاتھ صاف نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے  اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل سندھ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے گاڑنے کی بات کرتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس پی ٹی آئی کا تو کے پی اور پنجاب سے بھی جھنڈا اکھڑ رہا ہے، پی ٹی آئی نے تو اپنے علاقوں میں بلدیاتی نظام چلنے ہی نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسین شاہ نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال  کو بھی  خوب آڑے ہاتھوں لیا، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو بھی مہاجروں کے حقوق یاد آ گئے، مصطفیٰ کمال کو معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ مہاجر نہیں اردو بولنے والے سندھی ہیں۔ مصطفیٰ کمال مگرمچھ کے آنسوؤں کے بعد اب نفرت کی سیاست پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے