گیہانا واسستھ

فحش فلمیں بنانے کا الزام، مشہور بھارتی اداکارہ گرفتار

ممبئی (پاک صحافت) فحش فلمیں بنانے کے الزام میں مشہور بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے،  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اداکارہ کو ممبئی کے پوش علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ  اداکارہ پر فحش فلمیں بنانے اور اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے 87 فحش ویڈیوز بناکر ایک پورٹل پر ڈالی ہیں جہاں انہیں دیکھنے کا معاوضہ دینا پڑتا ہے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کے علاوہ  دیگر5 افراد کو  بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ  یہ فحش فلمیں بنانے والا ایک گروہ ہے جو 3 افراد کی جانب سے فحش فلموں میں کام کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی درخواست دینے کے بعد بے نقاب ہوا۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے ہاتھوں گرفتار اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔ یاد رہے کہ ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے