اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ 9 دن میں کورونا سے مکمل صحیتاب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ صرف 9 میں کورونا وائرس کی مکمل صحیتاب ہو گئیں،  خیال رہے کہ اشنا شاہ میں 2 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ اداکارہ تقریبا 9 دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہیں، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئیں اور انہوں نے کورونا فری ہونے کا اعلان بھی انسٹاگرام پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ ویکسینیشن کی وجہ سے محض 9 دن میں ہی صحت یاب ہوگئیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ وبا کا شکار ہونے سے قبل کورونا سے تحفظ کی ویکسینیشن بھی کرا چکی تھیں، تاہم اس باوجود وہ اس کا شکار ہوئیں۔ اشنا شاہ نے 11 اگست کو اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے کورونا کو شکست دے دی اور ساتھ ہی اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ جیسے ہی اداکارہ کورونا کا شکار ہوئیں تو ان کے مداحوں میں تشویش دوڑ گئیں اور لوگوں نے پیغامات کے ذریعے ان سے خیریت دریافت کی، جس پر وہ ان کی مشکور ہیں۔ اشنا شاہ نے کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ دوبارہ کام پر واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے